
سرینگر، 31 اگست (ہ س)۔جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے تاریگام گاؤں میں پیر کو ریچھ کے حملے کے بعد ایک 45 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ریچھ نے باغ میں خاتون پر اس وقت حملہ کیا جب وہ وہاں کام کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہوئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ متوفی کی شناخت لطیفہ بانو زوجہ فاروق احمد بٹ ساکن تاریگام کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir