لوک سبھا اسپیکر نے سردار حکم سنگھ کو یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اتوار کو لوک سبھا کے سابق اسپیکر اور راجستھان کے سابق گورنر سردار حکم سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ برلا نے ایکس پر لکھا، ’’سردار حکم سنگھ قانون کے ماہر، بہترین خط
علامتی تصویر


نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اتوار کو لوک سبھا کے سابق اسپیکر اور راجستھان کے سابق گورنر سردار حکم سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

برلا نے ایکس پر لکھا، ’’سردار حکم سنگھ قانون کے ماہر، بہترین خطیب اور ایسے لائق پریزائیڈنگ آفیسر تھے جنہوں نے اپنے طرزِ عمل سے غیر جانبداری، نظم و ضبط، اتفاقِ رائے اور پارلیمانی وقار کو قائم کیا۔ انہوں نے ایوان کی کارروائی میں کئی اچھی روایات قائم کیں اور پارلیمانی جمہوریت کے موثر کام کاج کے لیے ایوان میں نظم و ضبط اور وقار برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔ ان کا ماننا تھا کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو شائستگی کے ساتھ اپنی بات رکھنی چاہیے اور آئین کی دی ہوئی آزادیٔ اظہارِ رائے کا استعمال بھی مناسب پارلیمانی طریقے سے کیا جانا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ حکم سنگھ کی زندگی یہ سکھاتی ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کی مضبوطی محض قوانین اور آئینی دفعات سے نہیں آتی۔ اسے وہ لوگ مضبوط بناتے ہیں جو اصول و ضوابط کا احترام کرتے ہیں، مخالف نظریات کو سنتے ہیں، فیصلوں میں غیر جانبدار رہتے ہیں اور اپنے عہدے کے وقار کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کی ادارہ جاتی روایات کو مستحکم کرنے والی ایسی عظیم پارلیمانی شخصیت کا کردار ہمیشہ یادگار رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande