بھارت نے چوتھی بار نیپال کو امدادی سامان بھیجا، تکنیکی، فرانزک اور ڈی این اے ماہرین بھی شامل
کاٹھمنڈو، 30 اگست (ہ س)۔ نیپال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بھارت نے چوتھی بار امدادی سامان بھیجا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے مطابق ہفتے کی رات 11 ٹن امدادی سامان لے کر بھارتی فضائیہ کا سی-130 فوجی طیارہ نیپال روانہ کیا گیا۔ ان
بھارت نے چوتھی بار نیپال کو امدادی سامان بھیجا، تکنیکی، فرانزک اور ڈی این اے ماہرین بھی شامل


کاٹھمنڈو، 30 اگست (ہ س)۔ نیپال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بھارت نے چوتھی بار امدادی سامان بھیجا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے مطابق ہفتے کی رات 11 ٹن امدادی سامان لے کر بھارتی فضائیہ کا سی-130 فوجی طیارہ نیپال روانہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس امدادی کھیپ میں تلاش اور بچاؤ کے آلات سے لیس ٹنل ٹیکنیکل ٹیم بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فرانزک آلات کے ساتھ ڈی این اے تجزیے کے لیے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھی نیپال بھیجی گئی ہے۔ امدادی سامان میں کمبل، سلیپنگ بیگ، ترپال، پلاسٹک شیٹ، حفظانِ صحت کی کٹس اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 230 فٹ طویل سنگل لین ماڈیولر اسٹیل پل کی تعمیر کے لیے ضروری سامان لے کر 16 ٹرک بھی نیپال پہنچ چکے ہیں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے مطابق بھارت اب تک ادویات، پورٹیبل جنریٹر، کھانے کے پیکٹ، پانی صاف کرنے والی گولیاں اور تکنیکی آلات سمیت مجموعی طور پر 68.5 ٹن امدادی سامان فضائی راستے سے اکٹھمنڈو پہنچا چکا ہے۔بھارت نے کہا ہے کہ وہ نیپال حکومت کی جانب سے مانگی جانے والی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نیپال کی جانب سے جیسے جیسے امداد کی ضرورت بتائی جا رہی ہے، بھارت فوری طور پر اس پر کارروائی کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande