پولیس تصادم: دو زخمیوں سمیت تین بدمعاش گرفتار
سلطان پور، 30 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع سلطان پور کے تھانہ موتی گرپور علاقے میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ میں دو بدمعاش زخمی ہو گئے۔ زخمیوں سمیت کل تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں
پولیس کی گرفت میں زخمی بدمعاش


پولیس کی گرفت میں زخمی بدمعاش


سلطان پور، 30 اگست (ہ س)۔

اترپردیش کے ضلع سلطان پور کے تھانہ موتی گرپور علاقے میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ میں دو بدمعاش زخمی ہو گئے۔ زخمیوں سمیت کل تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا اور گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کی کارروائی کی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت جیسوال نے اتوار کو بتایا کہ گزشتہ رات تھانہ موتی گرپور علاقے میں پولیس کی بدمعاشوں سے تصادم ہوا۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس میں دو شاطر بدمعاش شیوم سنگھ اور رتن نشاد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کی غرض سے فوری طور پر ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ان کے تیسرے ساتھی سیتم گوتم کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر غیر قانونی طمنچہ، پسٹل، زندہ اور کھوکھا کارتوس نیز ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ ان کی مجرمانہ تاریخ کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande