
نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔ صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے۔ چاندی کی قیمت میں آج معمولی تیزی درج کی گئی ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں آج سونا 2,660 روپے فی 10 گرام سے لے کر 2,900 روپے فی 10 گرام تک سستا ہوگیا ہے۔ وہیں چاندی کی قیمت میں آج 100 روپے فی کلوگرام کی معمولی تیزی درج کی گئی ہے۔
قیمتوں میں تبدیلی کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیریٹ سونا آج 1,58,240 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,58,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیریٹ سونا آج 1,45,050 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,45,200 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں معمولی تیزی کے باعث یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں آج 2,55,000 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
ہفتہ وار بنیاد پر دیکھا جائے تو سونے اور چاندی دونوں دھاتوں کی قیمتوں میں کمزوری درج کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے کاروبار میں 24 کیریٹ سونا 4,850 روپے فی 10 گرام تک پھسل گیا۔ اسی طرح 22 کیریٹ سونا ہفتہ وار بنیاد پر 4,450 روپے فی 10 گرام تک سستا ہوگیا۔ چاندی بھی گزشتہ ہفتے کے کاروبار میں سستی ہوئی۔ قیمت میں آئی کمی کے باعث آج کی معمولی تیزی کے باوجود چاندی کی قیمت ہفتہ وار بنیاد پر 5,000 روپے فی کلوگرام تک گر گئی۔
دہلی میں 24 کیریٹ سونا آج 1,58,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیریٹ سونے کی قیمت 1,45,200 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیریٹ سونا 1,58,240 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونا 1,45,050 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیریٹ سونے کی ریٹیل قیمت 1,58,290 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونے کی قیمت 1,45,100 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیریٹ سونا آج 1,58,240 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیریٹ سونا 1,45,050 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیریٹ سونا 1,58,240 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونا 1,45,050 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1,58,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیریٹ سونا 1,45,100 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیریٹ سونا 1,58,390 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونا 1,45,200 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1,58,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیریٹ سونا 1,45,100 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیریٹ سونا آج 1,58,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیریٹ سونا 1,45,200 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمت میں کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیریٹ سونا 1,58,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیریٹ سونا 1,45,050 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد