
جموں،30 اگست (ہ س)۔
بھارتی فوج کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور مقامی آبادی کے ساتھ بہتر تال میل کے مقصد سے بٹہ والی پونچھ میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 22 مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور مختلف اقسام کے پودے لگائے۔اس موقع پر فوجی اہلکاروں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے شجرکاری اور جنگلات کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ شرکا کو ماحولیاتی تحفظ کے طویل مدتی فوائد اور سرسبز و پائیدار مستقبل کے قیام میں نوجوانوں کے کردار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
مہم کے دوران علاقے کے ماحول کے لیے موزوں مقامی اقسام کے پودے لگائے گئے۔ مقامی باشندوں نے شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے ماحول کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔فوج کے مطابق اس اقدام سے ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ فوج اور مقامی آبادی کے درمیان اعتماد، تعاون اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملی۔ بھارتی فوج نے خطے میں ماحولیاتی اقدامات اور پائیدار ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر