جنتر منتر پر احتجاج پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج سے متعلق ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی قیادت والی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ اس معاملے پر مرکزی حکومت کا موقف لے
SC-Jantar-Mantar-Protest-Plea-Govt


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج سے متعلق ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی قیادت والی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ اس معاملے پر مرکزی حکومت کا موقف لے کر عدالت کو مطلع کریں۔

سماعت کے دوران عدالت نے مرکزی حکومت سے یہ واضح کرنے کو کہا کہ آیا احتجاج کے لیے کوئی متبادل یا مناسب جگہ ہو سکتی ہے۔ یہ عرضی ستیش چند کوشک نے دائر کی ہے ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ جنتر منتر بڑے پیمانے پر احتجاج اور دھرنوں کے لیے مناسب جگہ نہیں ہے۔ متبادل جگہ تلاش کی جائے۔ جنتر منتر میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور وہاں کے احتجاج سے مقامی باشندوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ جنتر منتر پر بنیادی سہولیات جیسے کہ پینے کا پانی، بیت الخلا، سیوریج اور کھانے کی سہولیات بہت کم ہے۔ مظاہروں سے علاقے میں ٹریفک میں خلل پڑتا ہے۔ مقامی باشندوں، راہگیروں اور ہنگامی خدمات بھی بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande