رام گوپال یادو نے پارلیمنٹ احاطے میں رام مندر کے چڑھاوے کی مبینہ چوری پر احتجاج کو غلط قرار دیا
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی ) کے جنرل سیکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن پروفیسر رام گوپال یادو نے رام مندر کے چڑھاوے کی مبینہ چوری کے معاملے پر پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کی جانب سے پارلیمنٹ احاطے میں کیے گئے احتجاج کو غلط قرا
رام گوپال یادو نے پارلیمنٹ احاطے میں رام مندر کے چڑھاوے کی مبینہ چوری پر احتجاج کو غلط قرار دیا


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی ) کے جنرل سیکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن پروفیسر رام گوپال یادو نے رام مندر کے چڑھاوے کی مبینہ چوری کے معاملے پر پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کی جانب سے پارلیمنٹ احاطے میں کیے گئے احتجاج کو غلط قرار دیا ہے۔ یادو نے کہا کہ اس معاملے سے سنتوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

پروفیسر یادو نے پیر کے روز پارلیمنٹ احاطے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا، رکن پارلیمنٹ پپو یادو کا احتجاج غلط تھا، کیونکہ رام مندر کے چڑھاوے کی مبینہ چوری سے سنتوں کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سماج وادی پارٹی رام مندر کے چڑھاوے سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ آئندہ بھی اٹھاتی رہے گی۔

قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ جمعہ کو بہار کے پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو پجاری کا بھیس بدل کر دان پیٹی لے کر بیٹھ گئے تھے، جبکہ راہل گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں نے اس میں علامتی طور پر پیسے ڈالے۔ بعد میں پپو یادو نے وہ رقم اپنی جیب میں رکھ کر یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ رام مندر کے چڑھاوے میں مبینہ طور پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا، ایودھیا سے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد، رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو اور رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو بھی موجود تھیں، جبکہ دیگر اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ پیچھے کھڑے ہو کر یہ منظر دیکھ رہے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande