
نئی دہلی، 3 اگست(ہ س)۔ آج صبح ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گلاسگو دولت مشترکہ کھیل میں ہندوستانی دستے کی کارکردگی پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا اور فاتحین کو مبارکباد دی۔ ہندوستان نے ان کھیلوں میں 13 سونے، 17 چاندی اور نو کانسے کے تمغوں کے ساتھ کل 39 تمغے جیتے ہیں۔ بھارت آسٹریلیا، انگلینڈ اور کناڈا کے بعد چوتھے نمبر پر رہا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا، خوشی ہے کہ ہندوستان نے 13 سونے کے تمغے سمیت 39 تمغے جیتے ہیں۔ میڈل جیتنے والوں کو مبارکباد۔ پورے کھیلوں میں ہمارے باصلاحیت کھلاڑیوں نے زبردست مہارت، عزم اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی محنت ہمارے نوجوانوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ پورے ہندوستانی دستے کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں اور ملک کا سر فخر سے بلند کریں ۔
قابل ذکر ہے کہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیل اسکاٹ لینڈ میں ہندوستانی وقت کے مطابق دیررات اختتام پذیر ہوگیا۔ تقریب کے اختتام پر ثقافتی پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر رشبھ ریکھیرام، شنکر مہادیون جیسے فنکاروں کی پرفارمنس نے سامعین کا دل جیت لیا۔ میزبان اسکاٹ لینڈ اور ہندوستان میڈل ٹیبل میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر رہے۔ آسٹریلیا 70 سونے کے تمغوں سمیت کل 171 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی تعداد میں سرفہرست رہا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی