راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی
نئی دہلی، 03 اگست (ہ س)۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران پیر کے روز راجیہ سبھا وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن کے ارکان کے ذریعہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ایوان میں موجودگی کے مطالبے کے سبب ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے
PAR-RS-ADJOURNMENT-UPROAR


نئی دہلی، 03 اگست (ہ س)۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران پیر کے روز راجیہ سبھا وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن کے ارکان کے ذریعہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ایوان میں موجودگی کے مطالبے کے سبب ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

راجیہ سبھا میں دوپہر 11بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی وقفہ صفر کے دوران چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے ایوان کی جانب سے گلاسگو 2026 دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی دستے کی شاندار کارکردگی کے لیے ملک بھر سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 روزہ اس کثیر کھیلوں کی تقریب میں 123 رکنی ہندوستانی دستے نے کل 39 تمغے جیت کر چوتھا مقام حاصل کیا۔ کھلاڑیوں نے ہندوستانیوں کے وقار میں اضافہ کیا اور ان کی کارکردگی پورے ملک کے لیے فخر اور تحریک کا باعث ہے۔ اسی کے ساتھ پیرا اولمپک کھلاڑیوں نے بھی سات تمغے جیتے۔ ایوان کی جانب سے انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو ان کی اچھی کارکردگی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے بعد جب قانون سازی کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے وزیر داخلہ کی ایوان میں موجودگی کا مظالبہ کیا اور ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران، کچھ ارکان پارلیمان نے اپنے اپنے مدعے اٹھائے، جن میں سلیپ ایپیمیا، باولی کے تحفظ سمیت کئی موجوعات شامل تھے لیکن وزیر داخلہ امت شاہ کی ایوان میں موجودگی کے مطالبے کو لےکر ہنگامہ آرائی نہ رکنے کی وجہ سے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے کے لئے ملتوی کر دی۔

راجیہ سبھا میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے فروغ (ترمیمی) کا بل، 2026 منظوری کے لیے پیش کیے جانے کی امید ہے۔ اس بل میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں سے متعلق قانون، 2006 میں ترامیم کی تجویز ہے۔ اس بل کے تحت اگر کسی حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک زیر التوا رہتی ہے ، تو عدالتیں ایم ایس ایم ای فراہم کنندگان کو دیئے گئے ایوارڈ کی رقم کا کم از کم 50فیصد ادا کرنے کا حکم دے سکیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande