
امپھال، 3 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم عسکری تنظیموں سے وابستہ چار سرگرم ارکان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور 13.230 کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی۔
پیر کے روز سکیورٹی فورسز نے امپھال ایسٹ ضلع کے ایریلبنگ تھانہ علاقے کے کھونگمان زون-5 ایسٹ سے کے سی پی (اپونبا) کے سرگرم رکن اور مبینہ طور پر جبری
وصولی کرنے والے جوئسن کھانگیمبام عرف لویمبا عرف ٹونڈونبا (28) کو گرفتار کیا۔
اس سے ایک روز قبل اتوار کو سکیورٹی فورسز نے امپھال ایسٹ ضلع کے لاملائی تھانہ علاقے کے نونگاڈا تھونگکھونگ سے کے سی پی (ایم ایف ایل) کے سرگرم رکن لوریمبام رابنسن سنگھ عرف بینن (44) کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے دو .32 بور پستول، دو میگزین اور .32 بور کے نو زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق وہ اسلحہ اور گولہ بارود کی غیر قانونی رکھ رکھاؤ، چھپانے اور نقل و حمل میں ملوث تھا۔
اسی سلسلے میں چوراچاندپور ضلع کے سانگائیکوٹ سب ڈویژن کے ٹی. خواںگکھائی گاؤں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران سیئیکھوگین ماتے (43) کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے تقریباً 13.230 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔
اس سے قبل منی پور پولیس نے بشنوپور ضلع کے کمبی تھانہ علاقے کے وانگو اہلّوپ ساناسم لیکائی کے رہائشی اور آر پی ایف/پی ایل اے کے سرگرم رکن نگانگبام ناناؤ سنگھ (41) کو اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد