
دتیہ، 3 اگست(ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی اہم دتیا اسمبلی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی پیر کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان مکمل ہوئی، جس میں کانگریس کے امیدوار گھنشیام سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آشوتوتش تیواری کو 6,016 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔
ضلعی الیکشن دفتر کے مطابق کانگریس امیدوار گھنشیام سنگھ کو 66,757 ووٹ (42.39 فیصد) حاصل ہوئے، جبکہ بی جے پی کے آشوتوتش تیواری کو 60,741 ووٹ(38.57 فیصد) ملے۔ آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے امیدوار دامودر یادو ’منڈل‘22,527 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
دیگر امیدواروں میں دھرمیندر سنگھ پنوار(رائٹ ٹو ریکال پارٹی)کو 957، جتیندر ماجھی (آپ کا گنتنتر پارٹی) کو 927، رام سنگھ کشواہا(راشٹریہ سمانتا دل) کو 324، بالکشُن وشوکرما (پریورتن پارٹی آف انڈیا) کو 204، شبھم راجپوت (بھارتیہ سبھیتا پارٹی) کو 163، ڈاکٹر راکھی بالا (راشٹریہ سمادھان جن مورچہ)کو 144، سنجنا سنگھ کنر(بھارتیہ گن وارتا پارٹی)کو 141 اور ہرداس کشواہا (بھیم سینا)کو 112 ووٹ حاصل ہوئے۔
آزاد امیدواروں میں راگھویندر سنگھ کو 727، بابولال سونی کو 691، دویش پریہار نمونا کو 642، روہت گپتا کو 585، بریجیندر شاہ(باپا صاحب) کو 384، وید بھیا اور سریش اہیروار کو 219، ایڈووکیٹ ہنس مکھی لودھی کو 204، دھرمیندر سنگھ کو 196، کنچھیدی لال کشواہا کو 179 ووٹ ملے، جبکہ نوٹاکے حق میں 455 ووٹ ڈالے گئے۔
دتیا کے کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر سپنل وانکھیڑے نے بتایا کہ ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی مکمل طور پر شفاف، پُرامن اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پوری کارروائی کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات برقرار رہے اور کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے تمام انتخابی عملے، سکیورٹی فورسز اور متعلقہ محکموں کا تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan