کرناٹک کابینہ میں توسیع: کانگریس صدر نے 20 وزراء کے ناموں کی منظوری دی
بنگلورو، 3 اگست (ہ س)۔ کانگریس ہائی کمان نے پیر کے روز کرناٹک حکومت کی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے 20 وزراء کے ناموں پر اپنی منظوری دے دی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال
کرناٹک کابینہ میں توسیع: کانگریس صدر نے 20 وزراء کے ناموں کی منظوری دی


بنگلورو، 3 اگست (ہ س)۔

کانگریس ہائی کمان نے پیر کے روز کرناٹک حکومت کی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے 20 وزراء کے ناموں پر اپنی منظوری دے دی ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو منظوری یافتہ فہرست روانہ کر دی ہے۔ کرناٹک کابینہ کی توسیع کے سلسلے میں حلف برداری کی تقریب آج شام تقریباً چار بجے بنگلورو کے لوک بھون میں منعقد ہوگی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق جن رہنماو¿ں کو وزیر بنائے جانے کی منظوری دی گئی ہے، ان میں پی ایم نریندر سوامی، شیوراج تنگڈگی، رودرپا لمانی، کے ایس بسونتھپا، بی ناگیندر، ٹی رگھومورتی، بی زیڈ ضمیر احمد خان، رضوان ارشد، سنتوش لاڈ، مدھو بنگارپا، پتر رنگ شیٹی، منکالا ویدیہ، ڈاکٹر اجے سنگھ، این چالوورائے سوامی، کے ایم شیو لنگے گوڑا، ایچ سی بالاکرشنا، گایتری شانتی گوڑا، بسوراج رائے ریڈی، وجیانند کشپنور اور لکشمن سودی شامل ہیں۔

کانگریس صدر نے کرناٹک اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اہم عہدوں پر تقرریوں کی بھی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت جی ایس پاٹل کو اسمبلی کا اسپیکر، اے ایس پونا کو نائب اسپیکر، سلیم احمد کو قانون ساز کونسل کا چیئرمین اور اوما شری کو قانون ساز کونسل کی نائب چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande