ٹیرر فنڈنگ معاملے میں آسیہ اندرابی کی عرضی پر این آئی اے کو نوٹس
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ (دہشت گردی کی مالی معاونت)کے معاملے میں دختران ملت کی لیڈر آسیہ اندرابی اور دو معاونین کو ٹرائل کورٹ سے ملی سزا کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو
DL-HC-Terror-Funding-Case


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ (دہشت گردی کی مالی معاونت)کے معاملے میں دختران ملت کی لیڈر آسیہ اندرابی اور دو معاونین کو ٹرائل کورٹ سے ملی سزا کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی اگلی سماعت اکتوبر میں ہوگی۔

ٹرائل کورٹ کے حکم کو آسیہ اندرابی کے علاوہ صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے 24 مارچ کو آسیہ اندرابی کو عمر قید اور صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کو تیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے ان تینوں کو تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی، 121، 121 اے، 124 اے، 153 اے، 153 بی، اور 505 کے ساتھ ساتھ یو اے پی اے کی دفعہ 18، 20 اور 39 کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔

ان دہشت گردوں کے خلاف ملک سے بغاوت اور جموں و کشمیر میں نفرت انگیز تقاریر کا اپریل 2020 میںمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے اپریل 2018 میں ان کے ساتھ ساتھ ان کی تنظیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دختران ملت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت ایک ممنوعہ تنظیم ہے۔

این آئی اے کے مطابق یہ تینوں بیرون ملک سے حمایت حاصل کرنے کی مہم چلا رہے تھیں۔ وہ ملک کی خودمختاری اور اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتی تھیں۔ دختران ملت نے 23 مارچ 2018 کو یوم پاکستان منایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ اندرابی نے کہا کہ برصغیر ہند کے تمام مسلمان اپنے مذہب، عقیدے اور پیغمبر اسلام سے محبت کی بنیاد پر پاکستانی ہیں۔ تقریب کے دوران پاکستان کا قومی ترانہ بھی گایا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande