ملزم کی سڑک پر پریڈ کرانے کے معاملے میں پونے پولیس کو انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس
ملزم کی سڑک پر پریڈ کرانے کے معاملے میں پونے پولیس کو انسانی حقوق کمیشن کا نوٹسپولیس کمشنر سمیت 12 افسران و اہلکاروں سے وضاحت طلب، قانونی طریقۂ کار پر بھی سوالاتپونے، 3 اگست (ہ س)۔ ملزم کی سڑک پر پریڈ کرا کے مبینہ طور پر عوامی تذلیل کرنے کے معا
CRIME PUNE HUMAN RIGHTS NOTICE


ملزم کی سڑک پر پریڈ کرانے کے معاملے میں پونے پولیس کو انسانی حقوق کمیشن کا نوٹسپولیس کمشنر سمیت 12 افسران و اہلکاروں سے وضاحت طلب، قانونی طریقۂ کار پر بھی سوالاتپونے، 3 اگست (ہ س)۔ ملزم کی سڑک پر پریڈ کرا کے مبینہ طور پر عوامی تذلیل کرنے کے معاملے میں مہاراشٹر ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے سخت نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے پونے شہر کے پولیس کمشنر سمیت 12 پولیس افسران اور اہلکاروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔ یہ کارروائی انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون کی دفعہ 16 کے تحت کی گئی ہے۔ کمیشن نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ آیا اس معاملے میں پولیس نے قانونی طریقۂ کار پر عمل کیا تھا یا نہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق لکشمی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں سلطان رحمان شیخ نامی شخص کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر اس کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کی گئی۔ بعد ازاں اسے سڑکوں پر گھما کر اس کی پریڈ کرائی گئی۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اسے عوامی مقام پر کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے اور لوگوں کے سامنے معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا۔اس واقعے کے خلاف تاناجی پربھاکر کرچے اور سوپنِل جادھو نے مہاراشٹر ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کے ساتھ پیش کی گئی تصاویر اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن نے ابتدائی طور پر مشاہدہ کیا کہ متعلقہ شخص کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔کمیشن نے متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں سے تفصیلی وضاحت طلب کی ہے۔ وضاحت موصول ہونے کے بعد آئندہ سماعت میں ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande