طلبہ پر پولیس کارروائی کے لیے وزیر اعظم معافی مانگیں: کھرگے
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے نیٹ (این ای ای ٹی) سوالیہ پرچہ لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کارروائی کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزی
طلبہ پر پولیس کارروائی کے لیے وزیر اعظم معافی مانگیں: کھرگے


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے نیٹ (این ای ای ٹی) سوالیہ پرچہ لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کارروائی کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آکر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دے رہے اور طلبہ کے مسائل، رام مندر کے چڑھاوے کی مبینہ چوری اور دیگر عوامی اہمیت کے معاملات پر بحث سے گریز کر رہے ہیں۔

کھرگے نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم کو نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کے استعمال کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آنے کے بجائے طلبہ کو ڈرانے اور دھمکانے کا کام کر رہے ہیں۔ وہ نہ تو چڑھاوے کی مبینہ چوری کے الزامات پر کچھ بول رہے ہیں اور نہ ہی طلبہ کے خلاف کی گئی کارروائی پر جواب دے رہے ہیں۔ معصوم طلبہ کو ملک دشمن قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاو¿س کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ وزیر اعظم کا پارلیمنٹ میں موجود نہ ہونا جمہوریت، پارلیمنٹ اور عوام کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں بحث اور جوابدہی ضروری ہے۔ اگر اپوزیشن کے دلائل غلط ہیں تو حکومت کو ایوان میں آکر ان کا جواب دینا چاہیے، لیکن وزیر اعظم بحث سے گریز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بات رکھتے ہیں، جبکہ انہیں پارلیمنٹ یا پریس کانفرنس میں آکر سوالوں کا سامنا کرنا چاہیے۔ طلبہ پر پولیس کارروائی کے بعد یہ کہنا کہ انہیں معاف کر دیا جائے، مناسب نہیں ہے۔ اگر طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو وزیر اعظم کو ان سے معافی مانگنی چاہیے۔

کانگریس صدر نے کہاکہ نیٹ پرچہ لیک اور بے روزگاری جیسے مسائل پر طلبہ خود بخود سڑکوں پر نکلے تھے۔ ان کے مطابق حکومت احتجاج کرنے والے طلبہ کی شناخت، ان کے خاندانوں اور معاشی حالات کی جانچ کرکے انہیں اور ان کے والدین کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے، جو جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوامی جذبات کے مطابق تحریک چلا رہی ہے اور پارلیمنٹ میں ان مسائل پر بحث چاہتی ہے۔ وزیر اعظم کو ایوان میں حاضر ہو کر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔

رام مندر کے چڑھاوے کی چوری کے الزامات کے بارے میں کھرگے نے کہا کہ اس معاملے کی حقیقت سامنے آنی چاہیے۔ عقیدت مندوں کی جانب سے عطیہ کی گئی قیمتی اشیاء کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات پر حکومت نے اب تک کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر یہ معاملہ اٹھاتی رہے گی اور حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande