ای-20 پٹرول پر حکومت کے جواب سے نئے سوالات پیدا ہوئے: جے رام رمیش
نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے ای-20 پٹرول کے معاملے پر مرکزی حکومت کے موقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 29 جولائی کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کی جانب سے دیے گئے جواب سے جتنے سوالات کے جواب ملے،
ای-20 پٹرول پر حکومت کے جواب سے نئے سوالات پیدا ہوئے: جے رام رمیش


نئی دہلی، 3 اگست (ہ س)۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے ای-20 پٹرول کے معاملے پر مرکزی حکومت کے موقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 29 جولائی کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کی جانب سے دیے گئے جواب سے جتنے سوالات کے جواب ملے، اس سے کہیں زیادہ نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

جے رام رمیش نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ نتن گڈکری نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ای-20 ایندھن کو برسوں کے سائنسی تجربات کے بعد نافذ کیا گیا ہے اور اس سے گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے ملک بھر کے گاڑی مالکان اور مکینک مائلیج میں کمی، انجن کی کارکردگی میں گراوٹ، 2023 سے پہلے تیار ہونے والی گاڑیوں کی ای-20 سے مطابقت، سرد موسم میں گاڑی اسٹارٹ ہونے میں دشواری، انجن کے تیزی سے گھسنے، فیول انجیکٹر کے بند ہونے، فیول لائن میں زنگ لگنے اور ربڑ کے پرزوں میں دراڑیں پڑنے جیسی شکایات مسلسل سامنے لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون 2026 میں 2023 سے پہلے تیار ہونے والی پٹرول گاڑیوں کے 44 ہزار سے زیادہ مالکان پر کیے گئے ایک آزادانہ سروے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ای-20 نافذ ہونے کے بعد اپنی گاڑیوں پر منفی اثرات محسوس کرنے کی بات کہی ہے۔

جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ ستمبر 2025 میں وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے بایو فیول سے گاڑیوں کو نقصان پہنچنے سے متعلق شکایات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔ اس کے باوجود جولائی 2026 کی آٹوموٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے آر اے آئی) کی رپورٹ اور نیتی آیوگ کے 2021 کے ایتھنول پالیسی روڈ میپ میں ای-20 کے استعمال سے متعلق بعض تکنیکی اثرات کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں ای-10 کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں میں ربڑ کے پرزوں کے جلد خراب ہونے، فیول ٹینک اور دیگر دھاتی حصوں میں زنگ لگنے اور بعض اقسام کی گاڑیوں میں ایندھن کی کارکردگی کم ہونے جیسے نکات درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای-20 کے معاملے میں عوام کے درمیان جوابدہی اور شفافیت کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس موضوع سے متعلق تمام سائنسی مطالعات اور اعداد و شمار عوام کے سامنے پیش کرے تاکہ صارفین کے خدشات کا حقائق کی بنیاد پر ازالہ کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande