چھتیس گڑھ کے درگ میں ای ایم آئی ادا کرنے کا جھانسہ دے کر طلبہ اور نوجوانوں سے 10 کروڑ روپے سے زائد کی دھوکہ دہی
رائے پور، 3 اگست (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں سیبل اسکور بہتر بنانے اور کمیشن کا لالچ دے کر طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ای ایم آئی ہم بھریں گے کا جھانسہ دے کر طلبہ اور نوجوانوں کے نام پر 10
چھتیس گڑھ کے درگ میں ای ایم آئی ادا کرنے کا جھانسہ دے کر طلبہ اور نوجوانوں سے 10 کروڑ روپے سے زائد کی دھوکہ دہی


رائے پور، 3 اگست (ہ س)۔

چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں سیبل اسکور بہتر بنانے اور کمیشن کا لالچ دے کر طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ای ایم آئی ہم بھریں گے کا جھانسہ دے کر طلبہ اور نوجوانوں کے نام پر 10 کروڑ روپے سے زائد کے فرضی قرض (لون) حاصل کیے گئے۔

اس سنسنی خیز فراڈ میں ایک منظم گروہ نے 600 سے زائد افراد کو اپنا شکار بنایا۔ اس معاملے میں مرکزی ملزم رشبھ شرما کو گرفتار کرکے تین روزہ پولیس ریمانڈ کے بعد آج عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ اس سے قبل مرکزی ملزمان انیرودھ سنگھ اور دیپیش جوشی کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم رشبھ شرما جولائی 2026 کے آخری ہفتے میں پولیس کی بڑھتی ہوئی کارروائی کے بعد عدالت میں خود سپردگی کے لیے پہنچا تھا، جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق گروہ نے لوگوں سے یہ کہہ کر ان کے دستاویزات حاصل کیے کہ وہ ان کی ای ایم آئی ادا کرے گا، لیکن بعد میں انہی دستاویزات کی بنیاد پر ان کے نام پر آئی فون، ٹی وی، اے سی اور ذاتی قرض (پرسنل لون) حاصل کرکے رقم ہڑپ کر لی۔

سی ایس پی ستیہ پرکاش تیواری نے پیر کے روز بتایا کہ درگ، بھلائی، رائے پور، بلاس پور اور بالود کے 600 سے زیادہ افراد اس فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔ دھوکہ دہی کی مجموعی رقم 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کا اندازہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں ملزم رشبھ شرما کے چار سے پانچ بینک کھاتوں میں تقریباً 1.84 کروڑ روپے کے لین دین کا بھی سراغ ملا ہے۔ پولیس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande