آسام میں سیلاب سے پانچ اضلاع کے 136203 افراد متاثر، مزید تین لاشیں برآمد
گوہاٹی، 3 اگست (ہ س)۔ آسام میں سیلاب کی تباہی سے اب بھی پانچ اضلاع میں 136203 فراد متاثر ہیں۔ اس دورانمزید تین لاشیں ملی ہیں۔ اس بار تباہ کن سیلاب نے بنیادی طور پر بالائی آسام کے چار اضلاع میں تباہی مچا ئیہے۔اس میں شیوساگر ضلع سیلاب سے متاثرہ لوگوں
سیلابب


گوہاٹی، 3 اگست (ہ س)۔ آسام میں سیلاب کی تباہی سے اب بھی پانچ اضلاع میں 136203 فراد متاثر ہیں۔ اس دورانمزید تین لاشیں ملی ہیں۔ اس بار تباہ کن سیلاب نے بنیادی طور پر بالائی آسام کے چار اضلاع میں تباہی مچا ئیہے۔اس میں شیوساگر ضلع سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں سرفہرست ہے۔ ریاستی حکومت متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کے لیے مختلف مہمات چلا رہی ہے۔

وزیر اعلی ڈاکٹر ہمنتا بسوا شرما 2 اگست کو چار روزہ دورے پر بالائی آسام پہنچے۔ گراونڈ زیرو پر وزیر اعلی مسائل کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آسام حکومت کے وزرا بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ سرکاری امداد میں تیزی لائی جا سکے۔

بالائی آسام کے چار اضلاع جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں وہ شیوساگر، چرایدیو، جورہاٹ اور گولہ گھاٹ ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر ضلع شیوساگر ہے۔ 2 اگست کے آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، دھنسیری دریا (نمالی گڑھ) اب بھی علاقے میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ اتوار کو شیوساگر ضلع سے مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ اس کے ساتھ ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی کل تعداد 85 ہو گئی ہے۔ محکمہ آفات نے شیوساگر ضلع میں ہی 2 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

پانچ اضلاع کے 21 محصولات حلقوں کے 335 دیہاتوں کے کل 13,6203 افراد اب بھی سیلاب سے متاثر ہیں اور 15,422 ہیکٹر زرعی زمین زیر آب ہے۔ متاثرہ اضلاع میں گولہ گھاٹ، جورہاٹ، شیوساگر، چرایدیو اور دھیماجی شامل ہیں۔ حکومت نے 39 امدادی کیمپ اور 15 امدادی تقسیم کے مراکز قائم کیے ہیں۔ 10 844 افراد امدادی کیمپوں میں پناہ گزیں ہیں۔ سیلاب نے سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande