آسام سیلاب: 75 ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کے کھاتوں میں 15 ہزار روپے کی پہلی قسط منتقل کی گئی
گوہاٹی، 3 اگست (ہ س)۔ آسام حکومت نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے عبوری راحت کے تحت 75 ہزار سے زائد خاندانوں کے بینک کھاتوں میں 15-15 ہزار روپے کی پہلی قسط براہِ راست منتقل کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم سوریہ گھر یوجنا کے اہل مستفیدین کے لیے
آسام سیلاب: 75 ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کے کھاتوں میں 15 ہزار روپے کی پہلی قسط منتقل کی گئی


گوہاٹی، 3 اگست (ہ س)۔ آسام حکومت نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے عبوری راحت کے تحت 75 ہزار سے زائد خاندانوں کے بینک کھاتوں میں 15-15 ہزار روپے کی پہلی قسط براہِ راست منتقل کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم سوریہ گھر یوجنا کے اہل مستفیدین کے لیے ریاستی حکومت کی مالی امداد بھی جاری کر دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 160 کروڑ روپے سے زائد کی رقم براہِ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں بھیجی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ اس فوری امداد کا مقصد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو جلد معمول کی زندگی میں واپس لانا اور اپنے گھروں کو دوبارہ آباد کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نقصانات کے تفصیلی جائزے کی بنیاد پر حتمی معاوضے کا تعین کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ شیوساگر اور چرائدیو اضلاع کے شدید متاثرہ خاندانوں کو آئندہ چند دنوں میں اضافی 10-10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

شیوساگر اور چرائدیو کے سیلاب زدہ علاقوں کا ٹریکٹر کے ذریعے دورہ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان اضلاع میں ہونے والی تباہی ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی تصاویر سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سیلابی راحت کافی نہیں ہوگی بلکہ بہیوبر، نیپالی کھوٹی، بیتباری اور نیمائی جان جیسے شدید متاثرہ دیہات کی ازسرِ نو تعمیر بھی کرنا ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande