نیپال میں بغیر اجازت داخل ہونے والے کرناٹک پولیس کے دو اہلکار حراست میں
کاٹھمنڈو، 29 اگست (ہ س)۔ نیپال پولیس نے کنچن پور سے ہندوستان کے دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔ ہفتہ کی دوپہر کرناٹک سے آئے ایک اے ایس آئی (اسسٹنٹ سب انسپکٹر) سمیت دو ہندوستانی پولیس اہلکاروں کو علاقائی پولیس دفتر دو دھارا-چاندنی نے حراست
نیپال میں بغیر اجازت داخل ہونے والے کرناٹک پولیس کے دو اہلکار حراست میں


کاٹھمنڈو، 29 اگست (ہ س)۔

نیپال پولیس نے کنچن پور سے ہندوستان کے دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔ ہفتہ کی دوپہر کرناٹک سے آئے ایک اے ایس آئی (اسسٹنٹ سب انسپکٹر) سمیت دو ہندوستانی پولیس اہلکاروں کو علاقائی پولیس دفتر دو دھارا-چاندنی نے حراست میں لیا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار دو دھارا-چاندنی کے رہنے والے شنکر لوہار کو گرفتار کرنے کے مقصد سے ان کے گھر تک پہنچے تھے۔ بغیر اجازت نیپال میں داخل ہوکر نیپالی شہری کو گرفتار کرنے کی کوشش کیے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ضلع پولیس دفتر کے ترجمان ڈی ایس پی ٹیک بہادر راوت نے دونوں کو علاقائی پولیس دفتر دو دھارا-چاندنی کی حراست میں رکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق واقعے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی گئی ہے۔ اعلیٰ سطح سے ملنے والی ہدایات کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نیپال پولیس کے ساتھ تال میل اور پیشگی اطلاع کے بغیر نیپالی علاقے میں داخل ہونے والے ہندوستانی پولیس اہلکاروں میں کرناٹک پولیس کے اے ایس آئی ستیش ایم آر اور اہلکار الفاب آر ایس شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande