نیپال نے راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے دوست ممالک سے تکنیکی تعاون طلب کیا
کاٹھمنڈو، 29 اگست (ہ س)۔ وزیر خارجہ شیشیر کھنال نے بتایا کہ ملک میں آنے والی قدرتی آفت کے بعد راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے حکومت نے دوست ممالک سے مختلف قسم کا تکنیکی تعاون طلب کیا ہے۔ وزیر کھنال نے کہا کہ فارنسک صلاحیت بڑھانے اور
نیپال نے راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے دوست ممالک سے تکنیکی تعاون طلب کیا


کاٹھمنڈو، 29 اگست (ہ س)۔

وزیر خارجہ شیشیر کھنال نے بتایا کہ ملک میں آنے والی قدرتی آفت کے بعد راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے حکومت نے دوست ممالک سے مختلف قسم کا تکنیکی تعاون طلب کیا ہے۔

وزیر کھنال نے کہا کہ فارنسک صلاحیت بڑھانے اور دور دراز علاقوں تک راحت پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رسوا سمیت دیگر اضلاع میں جن لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ان کی شناخت کے لیے نیپال کی موجودہ فارنسک صلاحیت ناکافی ہے۔ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ اور رپورٹنگ میں تعاون فراہم کرنے کی درخواست غیر ملکی حکومتوں سے کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande