
ناسک ، 29 اگست (ہ س): ناسک ضلع میں پونے ناسک ہائی وے پر گزشتہ رات کنگفا کمپنی کے قریب ایک مال بردار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے حادثے میں باپ اور بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار ماں شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا، جبکہ زخمی خاتون کا علاج قریبی اسپتال میں جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت راجندر بندا بھور، عمر 42 سال، اور ان کی بیٹی میوری راجندر بھور، عمر 14 سال، کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں راجندر بھور کی اہلیہ ویشالی راجندر بھور، عمر 36 سال، شدید زخمی ہوگئیں۔ ان کا علاج چاکن کے ایک نجی اسپتال میں جاری ہے۔
بھور خاندان کا اصل تعلق اوساری خرد، تعلقہ امبیگاؤں سے ہے اور یہ خاندان اس وقت نرگڑسر میں رہائش پذیر تھا۔ ویشالی بھور کا میکہ ماول تعلقہ کے منڈے واڑی میں ہے۔
رکشا بندھن کے موقع پر راجندر بھور اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر منڈے واڑی جا رہے تھے۔ اسی دوران کنگفا کمپنی کے قریب ایک مال بردار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ راجندر بھور اور ان کی بیٹی میوری کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ویشالی بھور شدید زخمی ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد پنچنامہ کیا۔پولیس نے اس حادثے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے