ایچ ڈی ایف سی بینک کے سی ای او جگدیشن کا دوبارہ تقرری سے انکار ، 26 اکتوبر کو سبکدوش ہوں گے
نئی دہلی/ممبئی، 29 اگست (ہ س)۔ ملک کے نجی شعبے کے سب سے بڑے قرض دہندہ بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہفتہ کو کہا کہ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ششی دھر جگدیشن نے اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ تقرری نہ لینے کا
ایچ ڈی ایف سی بینک کے سی ای او جگدیشن کا دوبارہ تقرری سے انکار ، 26 اکتوبر کو سبکدوش ہوں گے


نئی دہلی/ممبئی، 29 اگست (ہ س)۔

ملک کے نجی شعبے کے سب سے بڑے قرض دہندہ بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہفتہ کو کہا کہ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ششی دھر جگدیشن نے اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ تقرری نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایچ ڈی ایف سی بینک نے اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی اطلاع میں بتایا کہ بینک میں تقریباً تین دہائیاں گزارنے کے بعد 61 سالہ جگدیشن 26 اکتوبر 2026 کو سبکدوش ہوں گے۔ بینک نے کہا کہ انہوں نے اپنی موجودہ مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ تقرری کے لیے غور کیے جانے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔

بینک نے بتایا کہ اس کا بورڈ منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ششی دھر جگدیشن کے جانشین کے انتخاب اور تقرری کا عمل مقررہ وقت سے پہلے تیزی سے مکمل کرے گا۔ بینک نے کہا کہ جگدیشن نے ایم ڈی اور سی ای او کی حیثیت سے دوبارہ تقرری نہ لینے کے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کیا اور بورڈ کی جانب سے انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر آمادہ کرنے کے باوجود وہ اپنے فیصلے پر قائم رہے۔

بینک نے کہا کہ وہ 26 اکتوبر 2026 کو سبکدوش ہوں گے۔ ششی دھر جگدیشن نے 27 اکتوبر 2020 کو آدتیہ پوری کی جگہ ایچ ڈی ایف سی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بورڈ نے جگدیشن کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande