

سنبھل، 29 اگست (ہ س)۔ ضلع سنبھل کی صدر تحصیل کے دتاولی گاؤں میں سنبھل ضلع کے لیے منظور شدہ پی اے سی کی زمین پر بنی مبینہ غیر قانونی مزار پر آج ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر چلا کر اسے منہدم کر دیا اور زمین کا قبضہ پی اے سی کے حوالے کر دیا۔
سنبھل کے تحصیلدار دھیریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ سال 2019 میں پی اے سی نے یہ زمین خریدی تھی۔ اس کے بعد تقریباً دو سال قبل یہاں موجود پیپل کے 50 سال پرانے درخت کو کاٹ کر اس مقام پر ایک مزار بنا کر زمین پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آج پی اے سی کی ٹیم مرادآباد سے یہاں پہنچی تھی۔ ٹیم کی موجودگی میں اس غیر قانونی مزار کو منہدم کرکے زمین کا قبضہ پی اے سی کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
تحصیلدار کے مطابق، پی اے سی نے اس زمین کی رجسٹری پہلے ہی اپنے نام کرا رکھی ہے، تاہم جن حصوں پر اب تک پی اے سی نے قبضہ نہیں لیا تھا، وہاں سابق مالکان کھیتی کر رہے تھے۔ اگرچہ یہ زمین پی اے سی کے نام درج ہو چکی تھی، لیکن آج پی اے سی اس پر باقاعدہ قبضہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ان افراد کو اس زمین پر کھیتی کرنے کا کوئی حق نہیں ہوگا اور یہاں پی اے سی کے دفتر کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد