
نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج اتار چڑھاو کے درمیان معمولی اضافہکے ساتھ کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ آج کاروبار کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا تھا۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی، دونوں اندیکسمیں تیزی دیکھی گئی۔ تاہم، دن کے دوسرے سیشن میں دونوں انڈیکس کی رفتار میں کمی آ گئی۔ دوپہر ایک بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 0.15 فیصد اور نفٹی 0.02 فیصد کی معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 194.46 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 77,128.05 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہونے کے بعد خریداری کا زور بڑھنے کی وجہ سے اس انڈیکس میں تیزی آ گئی۔ حصص کی مسلسل خریداری کے باعث پہلے ہی گھنٹے کے کاروبار میں سینسیکس 400 پوائنٹس سے زیادہ اچھل کر 77,357.97 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
اس کے بعد اگلے ڈیڑھ گھنٹے تک یہ انڈیکس اسی سطح کے آس پاس برقرار رہا۔ تاہم، دوپہر 12 بجے سے کچھ دیر پہلے فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے باعث اس انڈیکس کی رفتار میں کمزوری آ گئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان دوپہر ایک بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 113.56 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد کی تیزی کے ساتھ 77,047.15 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 31.75 پوائنٹس یعنی 0.13 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,122.60 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کا آغاز کیا۔ بازار کھلتے ہی خریداری شروع ہو گئی، جس کے باعث پہلے ہی گھنٹے میں صبح تقریباً 10:15بجے نفٹی تقریباً 100 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 24,188.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی۔
دوپہر 11 بجے کے کچھ دیر بعد بازار میں منافع وصولی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی رفتار میں کمزوری آ گئی۔ بازار میں مسلسل خریداری اور فروخت کے درمیان دوپہر ایک بجے تک کاروبار کے بعد نفٹی 5.90 پوائنٹس یعنی 0.02 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 24,096.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
تجارتی سیشن میں اب تک 3,128 حصص کا فعال طور پر کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1,607 حصص سبزنشان میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ جبکہ 1,521 اسٹاک سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ اسی طرح، سینسیکس پر مشتمل 30 اسٹاکس میں سے، 16 سبزنشان میں ٹریڈ کر رہے تھے، جس کی وجہ سے خریداری کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 14 فروخت کے دباو کی وجہ سے سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ وہیں، نفٹی کے 50 اسٹاکس میں سے 19 سبز اور 31 سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے۔
دوپہر1بجے تک، ٹی سی ایس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، ٹیک، انفوسس، اور وپرو جیسی بڑی کمپنیوں کے حصص 4.30فیصد سے 2.83فیصد تک کے اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس کے برعکس، شریرام فائنانس، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، الٹرا ٹیک سیمنٹ، اور ایس بی آئی لائف انشورنس کے حصص 1.33فیصدسے 1.14فیصد تک کے نقصان کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔
اس سے پہلے، جمعرات کو پچھلے تجارتی سیشن میں، سینسیکس 539.35 پوائنٹس یا 0.70فیصد کی کمی کے ساتھ 76,933.59 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ نفٹی نے جمعرات کے سیشن کو 116.90 پوائنٹس یا 0.48فیصد کی کمی کے ساتھ 24,090.85 پوائنٹس پر ختم کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی