
نئی دہلی، 28 اگست(ہ س)۔ دو دن کی گراوٹ کے بعد، رکشا بندھن پر ہفتے کے آخری تجارتی دن، جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ کے دونوں اہم انڈیکس سینسکس اور نفٹی ابتدائی تجارت میں فائدہ دکھا رہے ہیں۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسکس 297.01 پوائنٹس یعنی 0.38 فیصد کے اضافے کے ساتھ 77,230.60 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا وسیع نفٹی60.25 پوائنٹس یا 0.25 فیصد بڑھ کر 24,151.10 کی سطح پر تجارت کر رہا تھا۔ 30 حصص والے سینسکس میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)، ٹیک مہندرا، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک، ٹائٹن اور پاور گرڈ تھے۔ الٹرا ٹیک سیمنٹ، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایم اینڈ ایم اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے حصص میں گراوٹ دیکھاگیا۔
جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ سرخ نشان میں بند ہوئی تھی۔ سینسکس 539.35 پوائنٹس گر کر 76,933.59 کی سطح پر بند ہوا۔وہیں نفٹی 116.90 پوائنٹس گر کر 24,090.85 پر بند ہواتھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی