عمر عبداللہ نے عوام کو رکشا بندھن کی مبارکباد دی
جموں، 28 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے رکشا بندھن کے موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت، شفقت اور باہمی
Omer


جموں، 28 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے رکشا بندھن کے موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت، شفقت اور باہمی احترام کے رشتے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار خاندانی رشتوں، اعتماد، دیکھ بھال اور ذمہ داری کی ان اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو معاشرے کے سماجی تانے بانے کو مضبوط بناتی ہیں۔عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ رکشا بندھن کا تہوار ہر گھر میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے گا اور جموں و کشمیر میں اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو مزید مضبوط کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande