چتون کی نارائنی ندی سے ملنے والی 233 لاشوں میں صرف چار کی شناخت
کاٹھمنڈو، 28 اگست (ہ س)۔ چتو ن میں واقع نارائنی ندی سے ملنے والی 233 لاشوں میں اب تک صرف چار افراد کی شناخت ہو سکی ہے۔ ضلع پولیس دفتر چتو ن کے سربراہ ایس پی رامیشور پودیل نے بتایا کہ شناخت ہونے والی چار لاشوں میں سے تین لاشیں ان کے اہل خانہ لے جا
چتون کی نارائنی ندی سے ملنے والی 233 لاشوں میں صرف چار کی شناخت


کاٹھمنڈو، 28 اگست (ہ س)۔

چتو ن میں واقع نارائنی ندی سے ملنے والی 233 لاشوں میں اب تک صرف چار افراد کی شناخت ہو سکی ہے۔ ضلع پولیس دفتر چتو ن کے سربراہ ایس پی رامیشور پودیل نے بتایا کہ شناخت ہونے والی چار لاشوں میں سے تین لاشیں ان کے اہل خانہ لے جا چکے ہیں۔ وہیں، ایک لاش کی شناخت ہونے کے باوجود اہل خانہ کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ابھی تک لاش نہیں لے جا سکے ہیں۔

بیتراوتی پولیس چوکی کے پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) رام کاجی پودیل کی جمعہ کو آخری رسومات ادا کی گئیں۔ نارائنی ندی سے ملنے والی لاش کی شناخت کے بعد اہل خانہ نے لاش حاصل کرکے دیوگھاٹ میں آخری رسومات ادا کیں۔

بیتراوتی پولیس چوکی میں مجموعی طور پر 10 پولیس اہلکار تعینات تھے۔ سیلاب آنے کے بعد ان میں سے نو پولیس اہلکار محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے، لیکن پودیل لاپتہ ہو گئے تھے۔

اسی طرح بانکے کے کَوی راج چودھری کی لاش بھی چتون میں ملی ہے۔ ان کے اہل خانہ نے جمعہ کو لاش حاصل کر لی۔ مکوان پور کے رمیش مگر اور رسوا کے بھون تھاپا مگر کی لاشیں بھی چتو ن میں ملی ہیں۔

رمیش کے اہل خانہ لاش لے گئے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم بھون کے اہل خانہ ہفتہ کو نیپال واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

چتون میں اب باقی 230 لاشوں میں سے 77 لاشیں اسپتال کے باہر رکھی گئی ہیں۔ ایس پی پودیل کے مطابق، ان لاشوں کو صنعت و تجارت ایسوسی ایشن کے احاطے میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا، ”اسپتال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے 77 لاشیں وِیاپار سنگھ میں رکھی گئی ہیں۔ وہاں برف کے ذریعے لاشوں کو محفوظ رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔“

چتون میں اب تک 62 ہاتھ، پیر اور پنجے بھی ملے ہیں۔ انہیں بھی ویاپا سنگھ کے احاطے میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، بھرت پور اسپتال میں 158 لاشیں رکھی گئی ہیں۔ باقی لاشیں نارائنی اسپتال، نیشنل سٹی اسپتال اور کمیونٹی اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

بدھ کی صبح رسوا میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 579 تک پہنچ گئی ہے۔ سیلاب کے بعد سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande