
کاٹھمانڈو، 28 اگست (ہ س)۔
چین کی جانب چھوچین کھولا اور پوریپو تسانگپو ندی کے سنگم کے قریب بنی بڑی جھیل پھٹ گئی ہے۔ رسوا کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نریندر پریار نے بتایا کہ چینی فریق کی جانب سے جھیل پھٹنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تبت-نیپال سرحد پر جھیل پھٹنے کے سبب جاری بچاو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رسوا اور نواکوٹ سمیت تمام ساحلی علاقوں میں امدادی مہم کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نیپال حکومت نے ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع سے ایک کلومیٹر دور ہٹنے کا حکم دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن