گنیش اتسو سے قبل ممبئی ۔ گوا شاہراہ کے گڑھے اور رکاوٹیں دور کرنے کے احکامات
گنیش اتسو سے قبل ممبئی ۔ گوا شاہراہ کے گڑھے اور رکاوٹیں دور کرنے کے احکامات رائے گڑھ ؍ ممبئی ، 28 اگست (ہ س)۔ گنیش اتسو کے لیے کونکن جانے والے مسافروں کا سفر محفوظ، ہموار اور ٹریفک جام سے پاک بنانے کے لیے ممبئی۔گوا شاہراہ پر موجود گڑھوں اور دی
Mumbai Goa Highway Potholes Traffic Jams


گنیش اتسو سے قبل ممبئی ۔ گوا شاہراہ کے گڑھے اور رکاوٹیں دور کرنے کے احکامات

رائے گڑھ ؍ ممبئی ، 28 اگست (ہ س)۔ گنیش اتسو کے لیے کونکن جانے والے مسافروں کا سفر محفوظ، ہموار اور ٹریفک جام سے پاک بنانے کے لیے ممبئی۔گوا شاہراہ پر موجود گڑھوں اور دیگر مشکلات کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت سرپرست وزیر بھارت گوگاولے نے متعلقہ محکموں کو دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شاہراہ کے کام کے سلسلے میں صرف دفتری رپورٹوں پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ افسران خود موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں اور ضروری اقدامات کریں۔ سرپرست وزیر بھارت گوگاولے نے پنویل پلسپے سے ممبئی گوا شاہراہ کے معائنے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کشن جاولے، پولیس سپرنٹنڈنٹ آنچل دلال، سب ڈویژنل افسر پروین پوار کے علاوہ نیشنل ہائی وے، محکمہ تعمیرات عامہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

شاہراہ پر جن جن مقامات پر مشکلات نظر آئیں، سرپرست وزیر نے وہاں رک کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بعض مقامات پر جاری کاموں کو آئندہ 3 سے 4 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ سڑک پر موجود گڑھوں کے باعث گاڑیوں کی رفتار کم ہوجاتی ہے، جس کا اثر آگے کے راستے پر ٹریفک جام کی صورت میں پڑتا ہے۔ اس لیے گڑھوں اور سڑک سے متعلق دیگر مسائل کو گنیش اتسو سے قبل دور کرنے کے لیے متعلقہ محکمے جنگی پیمانے پر کام کریں، گوگاولے نے واضح کیا۔

گنیش اتسو کے دوران ممبئی، تھانے، پونے اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں کونکن کے مسافر رائے گڑھ، رتناگیری اور سندھودرگ کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کو اولین ترجیح دے، ایسی ہدایت بھی انہوں نے دی۔ امن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد شاہراہ کا معائنہ مانگاؤں تک کیا گیا۔دریں اثنا، گنیش اتسو کے دوران ٹریفک جام کو قابو میں رکھنے کے لیے رائے گڑھ پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی سرپرست وزیر نے ستائش کی۔ بھیڑ، ٹریفک جام اور مختلف صورتحال میں پولیس کی جانب سے انجام دی جانے والی ذمہ داریوں کے لیے انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande