بہار کے سابق وزیر اوپیندرناتھ ورما کی برسی پرگورنر اور وزیر اعلیٰ نے خراج عقیدت پیش کیا
پٹنہ، 28 اگست (ہ س)۔ بہار کے سابق وزیر اوپیندر ناتھ ورما کی برسی کے موقع پر جمعہ کے روز سری کرشنا میموریل بلڈنگ کمپلیکس میں ریاستی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین اور وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اوپیندر
بہار کے سابق وزیر اوپیندرناتھ ورما کی برسی پرگورنر اور وزیر اعلیٰ نے  خراج عقیدت پیش کیا


پٹنہ، 28 اگست (ہ س)۔ بہار کے سابق وزیر اوپیندر ناتھ ورما کی برسی کے موقع پر جمعہ کے روز سری کرشنا میموریل بلڈنگ کمپلیکس میں ریاستی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین اور وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اوپیندر ناتھ ورما کی تصویر پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ریاستی حکومت کے کئی وزراء، عوامی نمائندے، سیاسی اور سماجی کارکن اور آنجہانی اوپیندرناتھ ورما کے اہل خانہ موجود تھے۔ سب نے ان کی تصویر پرگلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر رام کرپال یادو، سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کی وزیر شیلا کماری، کانوں اور ارضیات اور فن و ثقافت کے وزیر ڈاکٹر پرمود کمار اور ایم ایل اے شیام رجک نے بھی تقریب میں اوپیندرناتھ ورما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کے علاوہ اوپیندرناتھ ورما کی بہو اور قانون ساز کونسلر کمود ورما، قانون ساز کونسلر رویندر پرساد سنگھ، قانون ساز کونسلر جیون کمار سمیت دیگر عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں نے بھی ان کی تصویر پر گلپوشی کی ۔ تقریب میں آنجہانی ورما کے خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

ریاستی تقریب کے دوران محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فنکاروں نے مختلف ثقافتی اور حب الوطنی کے پروگرام پیش کئے۔ پروگرام کا آغاز آرتی پوجن سے ہوا۔ اس کے بعد بھجن، کیرتن، قومی گیت، قومی ترانہ، بہار گیت، اور حب الوطنی کے گیت پیش کیے گئے۔تقریب میں موجود لوگوں نے اوپیندر ناتھ ورما کی عوامی زندگی اور ان کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے اپنے احترام کا اظہار کیا۔ برسی کی تقریب میں ان کی شخصیت اور خدمات کو عقیدت کے ساتھ یاد کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande