
گوہاٹی، 28 اگست (ہ س)۔ جمعہ کو گوہاٹی میں ایک بار پھر شدید بارش ہوئی، جس سے شہر کے کئی علاقے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
لال ماٹی، چاندماری، نوین نگر، انل نگر، ہاتھی گاوں، مالی گاوں جوراباٹ سمیت کئی علاقوں میں صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ جوراباٹ کے 9 میل اور 10 میل کے علاقوں سمیت گوہاٹی کے کئی حصوں میں بھاری پانی جمع ہونے کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔
جوراباٹ کی طرف سفر کرنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی