اسٹاک مارکیٹ میں ٹیمپ سینس انسٹرومنٹس کی شاندار شروعات، منافع وصولی کے باوجود آئی پی او سرمایہ کاروں کو زبردست فائدہ
نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔ درجہ حرارت ناپنے والے سینسر، الیکٹرک ہیٹنگ اور اسپیشل کیبل سلوشنز بنانے والی کمپنی ٹیمپ سینس انسٹرومنٹس (انڈیا) کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست مضبوطی کے ساتھ انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ٹیمپ سینس انسٹرومنٹس کی شاندار شروعات، منافع وصولی کے باوجود آئی پی او سرمایہ کاروں کو زبردست فائدہ


نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔

درجہ حرارت ناپنے والے سینسر، الیکٹرک ہیٹنگ اور اسپیشل کیبل سلوشنز بنانے والی کمپنی ٹیمپ سینس انسٹرومنٹس (انڈیا) کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست مضبوطی کے ساتھ انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئر 300 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 111.33 فیصد پریمیم کے ساتھ 634 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر 110.40 فیصد پریمیم کے ساتھ 631.20 روپے کی سطح پر ہوئی۔

لسٹنگ کے بعد خریداری کی حمایت سے یہ شیئر 635 روپے تک پہنچا، لیکن اس کے بعد فروخت شروع ہونے کی وجہ سے اس کی رفتار کمزور پڑ گئی۔ پورے دن کی کاروباری سرگرمی کے بعد یہ شیئر 586.80 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ اس طرح پہلے دن کی زبردست فروخت کے باوجود کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئر 286.80 روپے یعنی 95.60 فیصد کا فائدہ ہوا۔

اس کمپنی کا 650 کروڑ روپے کا آئی پی او 20 سے 24 اگست کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا تھا، جس کے باعث یہ مجموعی طور پر 184.22 گنا سبسکرائب ہوا۔ ان میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 302.88 گنا سبسکرائب ہوا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے میں 314.44 گنا سبسکرپشن حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 61 گنا اور ملازمین کے لیے مختص حصہ 124.95 گنا سبسکرائب ہوا۔

اس آئی پی او کے تحت چار روپے فی شیئر فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 2,16,66,666 شیئر جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں تقریباً 95 کروڑ روپے مالیت کے 31,66,666 نئے شیئر فروخت کیے گئے، جبکہ تقریباً 555 کروڑ روپے مالیت کے 1,85,00,000 شیئر آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں نئے شیئروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی اپنے پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، آئی پی او کے اخراجات کی ادائیگی اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande