
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو¿ نظر آ رہا ہے۔ آج کاروبار کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا تھا۔ بازار کھلتے ہی خریداری کے سہارے سینسیکس اور نفٹی، دونوں اشاریوں میں معمولی تیزی بھی آئی، لیکن یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی۔ کچھ ہی دیر بعد فروخت کا دباو¿ بن گیا، جس کی وجہ سے دونوں اشاریوں میں گراوٹ آ گئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار مکمل ہونے کے بعد سینسیکس 0.15 فیصد اور نفٹی 0.07 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 103.82 پوائنٹس یعنی 0.13 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 77,576.76 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداری کے سہارے یہ انڈیکس ابتدائی سطح سے تقریباً 120 پوائنٹس اچھل کر 77,694.97 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت شروع ہو گئی۔ فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے انڈیکس نے کچھ ہی دیر میں اپنی تمام ابتدائی بڑھت گنوا دی۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10:15بجے سینسیکس 112.70 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 77,360.24 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 69.85 پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,277.60 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار شروع کیا۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کے سہارے پہلے ہی منٹ میں یہ انڈیکس تقریباً 90 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 24,297.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم نفٹی کی یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی۔ کچھ ہی دیر میں منافع وصولی کے باعث فروخت کا دباو¿ بن گیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس سرخ نشان میں آ گیا۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10:15بجے نفٹی 16.45 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 24,191.30 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
اب تک کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2,919 شیئرز میں فعال ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,254 شیئرز منافع کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,665 شیئرز نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئرز میں سے 10 شیئرز خریداری کے سہارے سبز نشان میں تھے، جبکہ 20 شیئرز فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئرز میں سے 21 شیئرز سبز نشان میں اور 29 شیئرز سرخ نشان میں نظر آ رہے تھے۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں میں کوٹک مہندرا، اڈانی انٹرپرائزز، بھارت الیکٹرانکس، ٹیک مہندرا اور بجاج فنانس کے شیئرز 2.23 فیصد سے 0.76 فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب شری رام فنانس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، ایچ ڈی ایف سی بینک، انٹرگلوب ایوی ایشن اور ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے شیئرز 1.89 فیصد سے 0.86 فیصد تک کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن، بدھ کو سینسیکس 183.15 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 77,472.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 126.80 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,207.75 پوائنٹس پر بدھ کے کاروبار کا اختتام کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی