
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ آسٹریلیا انڈر-19 ٹیم کے بھارت دورے کے لیے بھارتی انڈر-19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ اور 2 کثیر روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارتی ٹیم میں آریہ ویر سہواگ اور انوَے ڈریوڈ جیسے معروف ناموں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
ایک روزہ میچز کے لیے لکشیا رائے چندانی کو کپتان اور یش وردھن چوہان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز آریہ ویر سہواگ اور انوَے ڈریوڈ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ایک روزہ ٹیم
لکشیا رائے چندانی (کپتان)، یش وردھن چوہان (نائب کپتان)، رجت بگھیل (وکٹ کیپر)، آریہ ویر سہواگ، وی کے وینیت، کشاگر اوجھا، ارجن راجپوت، منال چوہان، انوَے ڈریوڈ (وکٹ کیپر)، وی۔ یشویر، روہت یادو، شاویِن ونود، موہت اولوا، چگورپتی وینکٹ اور کاویہ پٹیل۔
کثیر روزہ میچز کے لیے بھارت کی انڈر-19 ٹیم
یش وردھن چوہان (کپتان)، لکشیا رائے چندانی (نائب کپتان)، ساگر وِرک، کشاگر اوجھا، منال چوہان، کش پٹیل، مانَو کرشنا (وکٹ کیپر)، ابھِپریہ وشواس (وکٹ کیپر)، روہت یادو، ایشان اوم، ایان اکرم، پرنَو راگھویندر، پریانشو سنگھ، موہت اولوا، آرین یادو۔
بھارت انڈر-19 بمقابلہ آسٹریلیا انڈر-19 شیڈول
پہلا ایک روزہ: 18 ستمبر، راجکوٹ — صبح 9 بجے
دوسرا ایک روزہ: 21 ستمبر، راجکوٹ — صبح 9 بجے
تیسرا ایک روزہ: 23 ستمبر، راجکوٹ — صبح 9 بجے
پہلا کثیر روزہ میچ: 27 تا 30 ستمبر، راجکوٹ — صبح 9:30بجے
دوسرا کثیر روزہ میچ: 5 تا 8 اکتوبر، احمد آباد بی گراونڈ — صبح 9:30بجے
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی