
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔
انٹیگریٹڈ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی) کمپنی لومینو انڈسٹریز لمیٹڈ کا 700 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 31 اگست تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد یکم ستمبر کو حصص کی الاٹمنٹ کی جائے گی، جبکہ 2 ستمبر کو الاٹ کیے گئے حصص ڈی میٹ اکاو¿نٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص 3 ستمبر کو بی ایس ای اور این ایس ای پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔ لانچ کے بعد شام 3 بجے تک یہ آئی پی او 1.13 گنا سبسکرائب ہو چکا تھا۔
اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 78 روپے سے 82 روپے فی شیئر کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 182 حصص کا ہے۔ اس آئی پی او میں ریٹیل سرمایہ کار کم از کم ایک لاٹ یعنی 182 حصص کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,924 روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ اسی طرح ریٹیل سرمایہ کار 1,94,012 روپے کی سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ 13 لاٹس میں 2,366 حصص کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔
اس آئی پی او کے تحت پانچ روپے کی فیس ویلیو والے کل 8,53,65,851 شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان میں تقریباً 500 کروڑ روپے کے 6,09,75,609 نئے شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ تقریباً 200 کروڑ روپے کے 2,43,90,242 شیئرز آفر فار سیل (او ایف ایس) کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
کمپنی اس آئی پی او میں نئے شیئرز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کے ایک بڑے حصے کا استعمال اپنے پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کرے گی۔ اس کے علاوہ موجودہ مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لیے آلات اور مشینری خریدنے، سول ورک اور انٹیریئر تیار کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، آئی پی او کے اخراجات کی ادائیگی اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے بھی رقم استعمال کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ