
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔
مرکزی حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے جمعرات کو ذات پر مبنی ریزرویشن میں اصلاحات کے مطالبے کو لے کر 21 اگست کو ہونے والے احتجاج سے وابستہ نمائندوں سے بات چیت کی۔
مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے آج ایکس پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کے بعد پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق ہرش دوبے، رنبہادر سنگھ چوہان، مرتیونجے پاٹھک اور ٹیم کے ارکان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ اس سلسلے میں ہم جلد ہی دوبارہ ملاقات کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ جنتر منتر پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے احتجاج کے بعد طلبہ کے درمیان ذات پر مبنی ریزرویشن میں اصلاحات کے مطالبے کو لے کر تحریک شروع ہوئی۔ اسی سلسلے میں 21 اگست کو دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا مظاہرہ کیا گیا تھا۔
ان کے مطالبات میں ’ذات پر مبنی ریزرویشن کو آمدنی سے جوڑنا‘، ’ایک خاندان کے ایک رکن کو صرف ایک بار فائدہ دینا‘ اور یو جی سی کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے ضوابط کو واپس لینے کا مطالبہ شامل تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ