
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے جلے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران تقریباً مستحکم سطح پر معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم ڈاو جونز فیوچرز آج مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران ملا جلا کاروبار جاری رہا۔ اسی طرح ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔
امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران محدود دائرے میں کاروبار ہوتا رہا۔ پورے سیشن کے کاروبار کے بعد وال اسٹریٹ کے اشاریے تقریباً مستحکم سطح پر معمولی کمزوری کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.02 فیصد گر کر 7,675.70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیسڈیک 0.08 فیصد کی کمی کے ساتھ 26,130.20 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ تاہم ڈاو¿ جونز فیوچرز اس وقت 173.35 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد کی تیزی کے ساتھ 53,637.23 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔
یورپی بازار گزشتہ سیشن کے کاروبار کے بعد ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.07 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ 10,878.12 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب، سی اے سی انڈیکس 0.27 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 8,462.39 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈیکس انڈیکس 0.08 فیصد کی تیزی کے ساتھ 26,285.96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار میں بھی آج ملا جلا کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے چھ کے اشاریے مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ تین اشاریے گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.25 فیصد گر کر 24,334 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.72 فیصد گر کر 5,680.92 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہینگ سینگ انڈیکس 113.97 پوائنٹس یعنی 0.45 فیصد کی کمی کے ساتھ 25,539 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب، نکی انڈیکس 122.84 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 66,385 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.55 فیصد کی تیزی کے ساتھ 6,441.16 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس نے آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 104.58 پوائنٹس یعنی 1.51 فیصد کی تیزی کے ساتھ 6,912.79 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں بھی آج اچھی مضبوطی نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 385.55 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد اچھل کر 46,218.17 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.60 فیصد کی تیزی کے ساتھ 3,935.99 پوائنٹس کی سطح پر، جبکہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.57 فیصداضافہ کے ساتھ 1,611.07 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی