سی پی ایل: سینٹ لوشیا کنگز نے ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا
پورٹ آف اسپین، 27 اگست (ہ س)۔ ٹم سیفرٹ کی شاندار ناقابلِ شکست سنچری اور کپتان روسٹن چیز کی طوفانی گیند بازی کی بدولت سینٹ لوشیا کنگز نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں مقامی وقت کے مطابق بدھ کو ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو 36 رنوں سے شکست دے کر پوا
سی پی ایل


پورٹ آف اسپین، 27 اگست (ہ س)۔ ٹم سیفرٹ کی شاندار ناقابلِ شکست سنچری اور کپتان روسٹن چیز کی طوفانی گیند بازی کی بدولت سینٹ لوشیا کنگز نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں مقامی وقت کے مطابق بدھ کو ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو 36 رنوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینٹ لوشیا کنگز نے 20 اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنوں کا بڑا اسکور بنایا۔ ٹورنامنٹ میں یہ اس کا دوسرا 200 سے زائد رنوں کا اسکور ہے۔ سیفرٹ نے 61 گیندوں پر ناقابلِ شکست 105 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ کامل پورن نے 17 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 34 گیندوں پر 60 رنوں کی شراکت داری کی۔

جان کیمبل نے 17 گیندوں پر 27 رن بنائے اور سیفرٹ کے ساتھ 38 گیندوں پر 75 رنوں کی شراکت داری کی۔ چارتھ اسالنکا نے 21 گیندوں پر 33 رنوںکی مفید اننگز کھیلی۔ سیفرٹ نے آخری اوور میں 57 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

212 رنوںکے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو کپتان روسٹن چیز نے آٹھویں اوور میں بڑا دھچکا دیا۔ چیز نے صرف پانچ گیندوں کے اندر سنیل نارائن، میتھیو بریٹزکے اور نکولس پورن کو آوٹ کر دیا۔

اس کے بعد میتھیو فورڈ نے کیرون پولارڈ کی 65 رنوں کی جارحانہ اننگز کا خاتمہ کیا۔ سینٹ لوشیا کے گیند بازوں نے مسلسل دباو¿ برقرار رکھا اور نائٹ رائیڈرز کو 175 رنوں پر روک دیا۔

اس فتح کے ساتھ سینٹ لوشیا کنگز کے 8 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ ٹورنامنٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ کنگز کا اگلا مقابلہ 3 ستمبر کو باسیٹیرے میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande