چسانہ میں گھاس کاٹنے کے دوران گرنے سے خاتون جاں بحق
جموں, 26 اگست (ہ س)۔ ریاسی ضلع کے چسانہ علاقے میں بدھ کے روز گھاس کاٹنے کے دوران پہاڑی سے پھسل کر گرنے کے نتیجے میں 29 سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ساجو بیگم سکنہ منجیکوٹ مورہ بالسران، تحصیل مہور، پہاڑی ڈھلوان پر گھاس کاٹ رہی تھی کہ
Dead body


جموں, 26 اگست (ہ س)۔ ریاسی ضلع کے چسانہ علاقے میں بدھ کے روز گھاس کاٹنے کے دوران پہاڑی سے پھسل کر گرنے کے نتیجے میں 29 سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ساجو بیگم سکنہ منجیکوٹ مورہ بالسران، تحصیل مہور، پہاڑی ڈھلوان پر گھاس کاٹ رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا۔ وہ تقریباً 200 سے 300 میٹر نیچے جاگری اور شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کردی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande