سیتاپور میں درخت سے ٹکرائی بے قابو کار، 2 عقیدت مندوں کی موت، 2 زخمی
سیتاپور، 26 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے سیتاپور کے مشرکھ تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح تقریباً 9 بجے کے آس پاس دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کلی چوراہہ کے پاس ایک بے قابو کار سڑک کنارے درخت سے ٹکراگئی۔ حادثے میں کار سوار دو عقیدت مندوں کی موت ہو گئی، جبکہ
درخت سے ٹکرائی چار پہیہ گاڑی


سیتاپور، 26 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے سیتاپور کے مشرکھ تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح تقریباً 9 بجے کے آس پاس دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کلی چوراہہ کے پاس ایک بے قابو کار سڑک کنارے درخت سے ٹکراگئی۔ حادثے میں کار سوار دو عقیدت مندوں کی موت ہو گئی، جبکہ دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد جائے حادثہ پر چیخ و پکار مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عقیدت مند بنارس سے نیمشارنیہ درشن کے لیے آ رہے تھے۔ کلی چوراہہ کے پاس اچانک کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار بری طرح تباہ ہو گئی۔ متوفیان میں دونوں سگے بھائی ہیں، اس حادثے میں آکاش گپتا ولد راجیو گپتا (30) اور یش گپتا ولد راجیو گپتا (25) کی موت ہو گئی۔ وہیں نندنی گپتا (50) اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو پہلے مچھریہٹا اسپتال لے جایا گیا، وہاں ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔ نیمشارنیہ تھانہ انچارج نونیت مشرا نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال سیتاپور بھیجا گیا ہے، اہل خانہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے، پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عقیدت مند نیمشارنیہ میں درشن کے لیے جا رہے تھے، سڑک پر چلتے چلتے کار ایک درخت سے ٹکرا گئی تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande