برونو فرنانڈیز اور خدیجہ شا پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر منتخب
لندن، 26 اگست (ہ س)۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر برونو فرنانڈیز اور مانچسٹر سٹی کی اسٹرائیکر خدیجہ شا کو منگل کے روز مردوں اور خواتین کے زمرے میں پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن (پی ایف اے) پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان فر
پلیئر


لندن، 26 اگست (ہ س)۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر برونو فرنانڈیز اور مانچسٹر سٹی کی اسٹرائیکر خدیجہ شا کو منگل کے روز مردوں اور خواتین کے زمرے میں پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن (پی ایف اے) پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان فرنانڈیز نے گزشتہ سیزن میں 9 گول کیے اور ریکارڈ 21 اسسٹس فراہم کیے۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت یونائیٹڈ نے ٹاپ لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پرتگالی کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے کرسٹیانو رونالڈو یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

جمیکا کی اسٹرائیکر خدیجہ شا نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ اس سے قبل انہیں 2024 میں بھی پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے مانچسٹر سٹی کے لیے 21 گول کیے۔

مانچسٹر سٹی کے دفاعی کھلاڑی نیکو او'رائلی کو ینگ پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے 2026 فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہیں آرسنل کی 22 سالہ اسٹرائیکر اولیویا اسمتھ نے مسلسل دوسری مرتبہ خواتین کے زمرے میں ینگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔

پریمیئر لیگ چیمپئن آرسنل کے پانچ کھلاڑیوں کو پی ایف اے ٹیم آف دی سیزن میں جگہ ملی۔

پی ایف اے ٹیم آف دی سیزن

گول کیپر: ڈیوڈ رایا (آرسنل)

ڈیفنڈرز: گیبریئل مگالہائس (آرسنل)، نیکو او'رائلی (مانچسٹر سٹی)، ولیم سالیبا (آرسنل)، جورین ٹمبر (آرسنل)

مڈفیلڈرز: برونو فرنانڈیز (مانچسٹر یونائیٹڈ)، ڈیکلان رائس (آرسنل)، ریان شرکی (مانچسٹر سٹی)

فارورڈز: ایرلنگ ہالینڈ (مانچسٹر سٹی)، انتونی سیمینیو (مانچسٹر سٹی)، ایگور تھیاگو (برینٹفورڈ)

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande