فوج نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا
جموں, 26 اگست (ہ س)۔ بھارتی فوج نے گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول ہارنی میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا، جس میں 155 طلباء اور پانچ اساتذہ نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران طلباء کو ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، گ
Army


جموں, 26 اگست (ہ س)۔ بھارتی فوج نے گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول ہارنی میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا، جس میں 155 طلباء اور پانچ اساتذہ نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران طلباء کو ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے گریز، مقررہ رفتار کی حد برقرار رکھنے اور سڑک عبور کرتے وقت احتیاط برتنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔طلباء کو بتایا گیا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے ہر فرد کی ذمہ داری اہم ہے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔اسکول انتظامیہ اور طلباء نے آگاہی پروگرام کے انعقاد پر بھارتی فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نوجوانوں میں سڑکوں پر ذمہ دارانہ رویہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بھارتی فوج نے اس موقع پر عوامی بہبود اور معاشرے میں عوامی تحفظ سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande