ابتدائی کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں دباؤ، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ سے کمزور رجحانات کے درمیان گھریلو شیئر بازار میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آ رہا ہے ۔ آج کا کاروبار بھی گراوٹ کے ساتھ شروع ہوا۔ تاہم بازار کھلتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنایا جس
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ سے کمزور رجحانات کے درمیان گھریلو شیئر بازار میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آ رہا ہے ۔ آج کا کاروبار بھی گراوٹ کے ساتھ شروع ہوا۔ تاہم بازار کھلتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنایا جس سے پہلے 5 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی سینسیکس بحالی کرکے سبز نشان میں پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد بازار میں دوبارہ فروخت کا دباؤ قائم ہو گیا جس کی وجہ سے یہ انڈیکس ایک بار پھر سرخ نشان میں چلا گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.21 فیصد اور نفٹی 0.33 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 73.62 پوائنٹس یعنی 0.10 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 77,295.49 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔کاروبار شروع ہوتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس کی وجہ سے کچھ ہی وقفے میں یہ انڈیکس اوپننگ سطح سے تقریباً 95پوائنٹس اچھل کر سبز نشان میں77,390.72 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

تاہم یہ تیزی زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکی۔ اس کے بعد بازار میں جلد ہی فروخت شروع ہوگئی، جس سے یہ انڈیکس ایک بار پھر سرخ نشان میں غوطہ لگا گیا۔ خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان کاروبار کے ایک ابتدائی گھنٹے کے بعد، سینسیکس صبح سوا دس بجے 164.58 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد گر کر 77,204.53 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی، این ایس ای کے نفٹی نے آج 43.30 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد گر کر 24,175.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار شروع کیا۔ بازار کھلتے ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی ، جس کی وجہ سے پہلے پانچ منٹ کے کاروبارکے بعد ہی یہ انڈیکس اوپننگ سطح سے 20 پوائنٹس سے زیادہ اچھل کر 24,198.25 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس خریداری کے باوجود، نفٹی بحال ہوکر سبز نشان تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

خریداری کے پہلے پانچ منٹ کے بعد، مارکیٹ میں فروخت کا دباو¿ بن جانے کی وجہ سے اس انڈیکس کی کمزوری میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان تجارت کے پہلے گھنٹے کے بعد، نفٹی صبح سوا دس بجے 79.60 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,139.45 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اب تک کے کاروبار میںحصص بازار میں 2,832 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,231 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں جبکہ 1,601 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں کاربار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے چار حصص خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشان میں ، 26 حصص فروخت کے دباو¿ کے باعثسرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے چھ حصص سبز نشان میں اور 44 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد حصص بازار کے بڑے شیئروں میں سے ادانی پورٹس، ایس بی آئی لائف انشورنس، ٹرینٹ لمیٹڈ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایکسس بینک 0.38فیصد سے 0.02فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، سپلا، ہنڈالکو انڈسٹریز، ادانی انٹرپرائزز اور ٹاٹا موٹرس پیسنجر وہیکل لمیٹد (ٹی ایم پی وی)

کے شیئر 1.43فیصد سے لے کر 0.94فیصد تک کے نقصان کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

اس سے پچھلے کاروباری دن یعنی پیر کے روز سینسیکس 171.72 پوائنٹس یعنی 0.22 فیصد کی کمزوری کے ساتھ گر کر 77,369.11 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں، نفٹی نے پیر کی تجارت 32.95 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,219.05 پوئنٹس کی سطح پر ختم کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande