
نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر کنجراپو رام موہن نائیڈو نے منگل کو کہا کہ حکومت تمام پائلٹوں کے لیے ہر سال رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ قدم ایئر انڈیا کی فوکیت-دہلی پرواز کی تحقیقات کے درمیان اٹھایاگیاہے، جس میں اچانک 300 فٹ اونچائی کم ہونے سے 24 افراد زخمی ہو گئے۔نائیڈو نے یہ بات دہلی میں فیڈرل ایکسپریس کارپوریشن (فیڈیکس) کے انٹیگریٹڈ ایئر کارگو ہب کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نائیڈو نے کہا کہ یہ تجویز ایئر انڈیا کے دو پائلٹوں کے پرواز کے بعد ابتدائی منشیات کے ٹیسٹ میں نان نگیٹو پائے جانے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔ اس کے بعد ایئر انڈیا نے اپنے تمام پائلٹوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔نائیڈو نے بتایا کہ ایئر انڈیا کے علاوہ دیگر ایئر لائنز بھی ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فوکیت-دہلی پرواز سے متعلق سنگین واقعے کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کر رہا ہے کہ موجودہ قوانین کیا کہتے ہیں اور پائلٹوں کی منشیات کی جانچ کے لیے سخت پالیسی کیسے بنائی جائے۔ نائیڈو نے کہا کہ یہ بات چیت جاری ہے۔ اس ٹیسٹ کو انجام دینے کے کئی طریقے ہیں۔ فی الحال کل پائلٹ نیٹ ورک کے 10 فیصد کی جانچ کرنا معمول ہے۔یہ ایئر انڈیا کی پرواز کے بعد کی ابتدائی منشیات کی جانچ میں دو پائلٹوں کو نان نگیٹو پائے جانے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ ایئر انڈیا نے رضاکارانہ طور پر 13 اگست سے اپنے تمام پائلٹوں کی 100 فیصد جانچ شروع کر دی تھی۔ یہ اقدام 4 اگست کو فوکیت-دہلی پرواز کے پائلٹ ان کمانڈ کے تصدیق شدہ منشیات کے ٹیسٹ میں مثبت آنے کے بعد اٹھایا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی