والدین کو قتل کرنے والی بیٹی نے بھی خودکشی کرلی
حیدرآباد ،25 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں محبت کی شادی کے معاملے پراپنے والدین کو مبینہ طورپرقتل کرنے والی ایک نوجوان خاتون نے جیل سے ضمانت پررہائی کے بعد خودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت یچرم گاؤں، بنٹوارم منڈل کی رہنے والی نکّا سریکھا ک
والدین کی قاتل  بیٹی نے بھی خودکشی کرلی


حیدرآباد ،25 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں محبت کی شادی کے معاملے پراپنے والدین کو مبینہ طورپرقتل کرنے والی ایک نوجوان خاتون نے جیل سے ضمانت پررہائی کے بعد خودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت یچرم گاؤں، بنٹوارم منڈل کی رہنے والی نکّا سریکھا کے طورپرہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سریکھا نے جنوری میں اپنے والدین کو نشہ آورانجکشن دے کرقتل کردیا تھا۔ بتایا جاتاہے کہ اس کے والدین انسٹاگرام کے ذریعے جان پہچان والےایک نوجوان سے اس کی شادی کے خلاف تھے۔ والدین کے قتل کے معاملے میں سریکھا جنوری سے جیل میں تھی اور31جولائی کوضمانت پررہا ہوئی تھی۔ رہائی کے بعد وہ روزگارکی تلاش میں سنگاریڈی کے شانتی نگرمیں واقع ایک نجی ہاسٹل میں مقیم تھی۔ اطلاعات کے مطابق،23 اگست کی نصف شب سریکھا نےایک خودکشی نوٹ لکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مزید زندہ نہیں رہناچاہتی۔ اس کے بعد اس نے نشہ آورانجکشن لے لیا،جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اورخودکشی نوٹ سمیت دیگرشواہد کاجائزہ لیاجارہا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande