اے ایم یو کے مینجمنٹ طلبہ نے نئی دہلی گلوبل یوتھ سمّٹ 2026 میں مارکیٹنگ مقابلہ جیتا
علی گڑھ, 24 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی تین رکنی ایم بی اے ٹیم نے نئی دہلی گلوبل یوتھ سمّٹ 2026 میں منعقدہ مارکیٹنگ میہیم مقابلے میں اوّل انعام حاصل کیا۔ سمّٹ میں مختلف
گلوبل سمت


علی گڑھ, 24 اگست (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی تین رکنی ایم بی اے ٹیم نے نئی دہلی گلوبل یوتھ سمّٹ 2026 میں منعقدہ مارکیٹنگ میہیم مقابلے میں اوّل انعام حاصل کیا۔

سمّٹ میں مختلف اداروں کے طلبہ اور نوجوان پیشہ ور افراد نے شرکت کی، جہاں انہیں سیکھنے، مقابلہ کرنے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں، قیادت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔ ‘‘وکست بھارت ایٹ 2047’’ کے وژن سے ہم آہنگ اس سمّٹ نے شرکاء کو قومی سطح کا پلیٹ فارم فراہم کیا۔

شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی نمائندگی کرنے والی ٹیم ‘‘بِنڈاز’’ میں ایم بی اے سمسٹر اول کی عنبر طارق اور عبیر طارق اور ایم بی اے سمسٹر سوم کی ثانیہ راشد شامل تھیں۔ تقریباً 35 ٹیموں کے درمیان منعقدہ اس مقابلے میں طلبہ نے اپنے مارکیٹنگ تصور اور حکمتِ عملی کو تیار اور پیش کرتے ہوئے تخلیقی صلاحیت، حکمت عملی پر مبنی سوچ، ٹیم ورک اور مؤثر ابلاغ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ٹیم کو عمدہ کارکردگی پر ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر محمد نوید خان نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اے ایم یو کے مینجمنٹ طلبہ کی صلاحیت، استعداد اور بڑھتی ہوئی پیشہ ورانہ قابلیت کی عکاس ہے۔ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر سلمیٰ احمد نے بھی طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت، تخلیقی صلاحیت اور ٹیم ورک کو سراہا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande