اے ایم یو سے فارغ التحصیل طالب علم کو چیک یونیورسٹی آف لائف سائنسز پراگ میں جزوی اسکالرشپ کے ساتھ داخلہ ملا
علی گڑھ, 24 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس سے ایم کام کی ڈگری حاصل کرنے والے مرغوب حسن نے چیک یونیورسٹی آف لائف سائنسز پراگ، چیک جمہوریہ میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے جزوی اسکالرشپ کے ساتھ داخلہ حاصل کیا ہے۔ انھیں چیک اسٹوڈنٹس
اے ایم یو سے فارغ التحصیل طالب علم کو چیک یونیورسٹی آف لائف سائنسز پراگ میں جزوی اسکالرشپ کے ساتھ داخلہ ملا


علی گڑھ, 24 اگست (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس سے ایم کام کی ڈگری حاصل کرنے والے مرغوب حسن نے چیک یونیورسٹی آف لائف سائنسز پراگ، چیک جمہوریہ میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے جزوی اسکالرشپ کے ساتھ داخلہ حاصل کیا ہے۔ انھیں چیک اسٹوڈنٹس ویزا بھی مل گیا ہے۔

مرغوب حسن نے اس سلسلہ میں کہا کہ چیک یونیورسٹی آف لائف سائنسز پراگ میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ان کے تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے اے ایم یو میں حاصل ہونے والی تعلیمی بنیاد اور رہنمائی پر اظہارِ تشکر کیا۔

ان کی یہ کامیابی بین الاقوامی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل کرنے کے تئیں اے ایم یو کے طلبہ کے عزم کی عکاس ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande