جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا
جموں, 24 اگست (ہ س): جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی، جس کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ جموں میں 66.1 ملی میٹر، ادھم پور میں 56 ملی میٹر اور پونچھ میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث ج
Weather new


جموں, 24 اگست (ہ س): جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی، جس کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ جموں میں 66.1 ملی میٹر، ادھم پور میں 56 ملی میٹر اور پونچھ میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث جموں شہر کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 28 اگست تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض مقامات پر صبح اور دوپہر کے وقت بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 29 سے 31 اگست کے دوران جموں خطے میں بارش کی سرگرمیوں میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران متعدد مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیز بارش بھی متوقع ہے۔

شدید بارش کی صورت میں اچانک سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور سڑکوں پر ملبہ آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ نے حساس علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

جموں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم 21.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کٹرا میں زیادہ سے زیادہ 31.6 اور کم سے کم 20.4 ڈگری درجہ حرارت رہا، جبکہ بھدرواہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

کشمیر میں سری نگر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.4 اور کم سے کم 15.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ وہاں 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کپواڑہ میں زیادہ سے زیادہ 29.1 اور کم سے کم 15.9 ڈگری، جبکہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ 27 اور کم سے کم 15 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande